Advertisement

رمضان کے دوران تھکاوٹ اور سستی سے بچانے میں مددگار طریقے

آج ہم آپکو رمضان کے دوران تھکاوٹ اور سستی سے بچانے کے مددگار طریقے بتائیں گے۔

سحری لازمی کریں

روزہ رکھنے والے فرد کو روزمرہ کے کاموں کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور افطار تک کچھ کھانا پینا ممکن نہیں ہوتا تو سحری جسمانی توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

سحری میں صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال دن بھر توانائی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس طاری نہیں ہوتا۔

مختصر قیلولہ

Advertisement

جسمانی صحت کے لیے نیند بہت اہم ہوتی ہے اور عموماً رمضان کے مہینے میں نیند کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔

دوپہر میں 20 سے 30 منٹ کے مختصر قیلولے سے رات کی نیند کی کمی کو کچھ حد تک پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

اس مختصر نیند سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، البتہ دن میں زیادہ وقت تک سونے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سستی اور تھکاوٹ کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔

مناسب مقدار میں پانی کا استعمال اور سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے سے گریز

روزے کے دوران پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن سے بچنا بہت اہم ہوتا ہے۔

Advertisement

پانی کی کمی سے سردرد، سستی اور تھکاوٹ جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ افطار سے سحر تک مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنائیں۔

اسی طرح سورج کی روشنی میں زیادہ وقت تک گھومنے سے گریز کریں تاکہ جسم پانی کی کمی کا شکار نہ ہو۔

افطار میں بہت زیادہ کھانے سے گریز کریں

کچھ افراد افطار میں ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں جس کے نتیجے میں سستی، پیٹ میں تکلیف اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

افطار میں غذا کی مقدار پر نظر رکھیں اور ایسی غذاؤں کو ترجیح دیں جن کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے تاکہ جسم کو توانائی فراہم ہوتی رہے اور تھکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

پورا دن آرام کرنے سے گریز کریں

Advertisement

جسم کو توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور دن بھر کچھ کیے بغیر آرام کرنے سے یہ سطح گھٹ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

یہی وجہ ہے کہ روزمرہ کے امور سرانجام دینے سے جسمانی توانائی کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version