Advertisement

کہیں آپ بھی کھانا غلط طریقے سے تو نہیں چبا رہے؟ نقصانات جان لیں

ایسے افراد جو کھانا بہت تیزی سے کھاتے ہیں اُن کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

اگر آپ کھانا مکمل طور پر نہیں چباتے یعنی کچھ چبایا اور کچھ ایسے ہی نگل لیا تو اس عمل سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تیزی سے کھانا

جب آپ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کھانا درست انداز سے چبا نہیں رہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کے اس عمل کی وجہ سے آپ کے جسم کو اس بات کے درست سگنل بھی نہیں ملتے کہ آپ کے جسم کو اب مزید کتنی خوراک کی ضرورت ہے اور اس سب کے سبب آپ اضافی کھانا کھا جاتے ہیں۔

زیادہ کھانے کے نتیجے میں ‘میٹابولک سنڈروم’ نامی حالت پیدا ہو سکتی ہے جس سے کینسر اور ذیابیطس یا دل کی بیماری جیسی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

ہاضمے کے مسائل

جب آپ کھانا نہیں چباتے تو آپ کا معدہ کھانے کے آنے والے ذرات سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے معدے میں موجود بیکٹیریا بڑھ جاتے ہیں۔

یہ اپھارہ، گیس، بدہضمی یا قبض کا سبب بن سکتے ہیں۔

سینے اور معدے میں جلن

جب آپ اپنا کھانا چباتے ہیں تو آپ کا معدہ ہائیڈروکلورک ایسڈ بناتا ہے لیکن اگر آپ اپنا کھانا صرف جزوی طور پر چباتے ہیں تو آپ کا معدہ ناکافی ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا کرے گا کہ آپ جو کھانا کھاتے ہیں اسے توڑ سکے اور اس کے نتیجے میں سینے یا معدے کی جلن کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔

غذائی اجزاء

Advertisement

اگر آپ اپنا کھانا نگلنے سے پہلے نہیں چباتے ہیں تو آپ کے کھانے میں موجود کاربوہائیڈریٹ، چکنائی اور پروٹین مکمل طور پر چھوٹے چھوٹے حصوں میں تبدیل نہیں ہوں گے اور آپ کی چھوٹی آنت غذا کو جذب نہیں کر سکے گی۔

بہترین حل

ان تمام شکایات سے محفوظ رہنے کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ کھانے کے ہر نوالے کو 20 سے 30 بار چبانے کی عادت ڈالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version