Advertisement

صحت مند ناشتے میں کون سی غذائیں شامل ہیں؟ جانیے

صحت مند ناشتے میں کون سی غذائیں شامل ہیں؟ جانیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن کی شروعات ایک اچھی غذا سے کی جائے تو یہ جسمانی اور دماغی دونوں صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

لوگ ناشتے میں مختلف غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں کسی کو پراٹھے پسند ہوتے ہیں تو کوئی ڈبل روٹی کھانا پسند کرتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اصل میں صحت مند ناشتے میں کون کون سی غذائیں شامل ہوتی ہیں۔

اناج

اناج میں روٹی، ڈبل روٹی، دلیہ شامل ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک بہترین ناشتے میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

پروٹین

ناشتے میں پروٹین سے بھرا کھانا مل جائے تو آپ کا دن اچھا گزرے گا، ان کھانوں میں انڈا، دہی، پنیر اور ڈرائی فروٹس شامل ہیں، اس کے علاوہ  بیجوں میں پروٹین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ان کے استعمال سے آپ کی صحت اچھی رہے گی۔

سبزی اور پھل

پھل اور سبزیوں میں بیماریوں سے لڑنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جبکہ وٹامنز اور منرلز بھی کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

اپنے ناشتے میں بیریز، کیلا، ایواکاڈو، پالک اور ٹماٹر جیسے پھل اور سبزیوں کو شامل کیا جائے تو یہ آپ کے لیے بہترین ہے۔

ڈیری اشیاء

Advertisement

کم چکنائی والا دودھ، دہی اور پنیر کا استعمال بھی آپ کے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرتا ہے جو ہڈیوں کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version