دانتوں کو برش سے صاف کرنے کا صحیح طریقہ؛ جانیے

ناشتے سے پہلے دانت صاف کرنے والے خبردار!! کس وقت دانت صاف کرنا نقصان دہ ہے؟
دانتوں کی صفائی تو ہم سب بچپن سے ہی کرتے ہوئے آرہے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر کو اسکا صحیح طریقہ معلوم نہیں ہوتا۔
حال ہی میں معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر مدثر حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دانتوں کی دیکھ بھال سے متعلق ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ دانتوں کو کیسے صحت مند رکھا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ ’ دانت برش کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جانے والا برش زیادہ پرانا نہ ہو اور ہر 3 ماہ بعد برش تبدیل کرلیا جائے ‘۔
ڈینٹسٹ نے کہا کہ ’ برش کو اوپر نیچے رگڑنے کے بجائے 45 ڈگری کے زاویے میں سیدھا کیا جائے اور دانتوں کے تمام حصوں پر برش کیا جائے اس طرح دانتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ املی دانتوں کی صحت کو کسطرح متاثر کر سکتی ہے؟ جانئیے
ڈاکٹر مدثر حسین نے کہا کہ ’ دانتوں کے درمیان جو خلا ہے اسے لازمی صاف کریں کیونکہ کھانے کے اجزاء ان کے درمیان پھنسے ہوتے ہیں جنہیں صاف کرنا بے حد ضروری ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News