Advertisement

تربوز کھانے کا یہ حیرت انگیز فائدہ جان لیں

تربوز

آج ہم آپکو تربوز کھانے کا حیرت انگیز فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والا فائدہ توقعات سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ تربوز کھانے سے جسم کے لیے اہم غذائی اجزا کے حصول میں مدد ملتی ہے جبکہ خوراک کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 2003 سے 2018 کے درمیان سروے رپورٹس سے جمع ہونے والے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد تربوز کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کے جسم کو غذائی فائبر، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی اور وٹامن اے سمیت لائیکو پین جیسے اجزا وافر مقدار میں ملتے ہیں۔

Advertisement

یہ سب اجزا جسمانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لائیکوپین سے امراض قلب یا دل کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح تربوز میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ چکنائی نہیں ہوتی جس سے بلڈ پریشر، انسولین کی مزاحمت اور مسلز کی سوجن میں کمی آتی ہے۔

تربوز کھانے سے ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ جسمانی ورم میں بھی کمی آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version