Advertisement

سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کیلئے یہ 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں

سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کیلئے یہ 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں

اگر آپ سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں۔

سبز چائے کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے سبز چائے کے استعمال کے دوران چند غلطیوں سے پرہیز تجویز کیا گیا ہے جنہیں جاننے کے بعد سبز چائے کے صحت پر صحیح فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نہار منہ سبز چائے کا استعمال

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے سے پیٹ کی تیزابیت بڑھ سکتی ہے اور یہ پیٹ میں تکلیف یا متلی کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے بہتر ہے کہ سبز چائے پینے سے پہلے کچھ کھا لیں تاکہ ہاضمے کے مسائل سے بچا جا سکے۔

زیادہ استعمال

Advertisement

بہت زیادہ سبز چائے پینا بے خوابی، بے چینی اور ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے

سبز چائے کا رات کے اوقات میں استعمال

سبز چائے میں کیفین بھی موجود ہوتی ہے اور اگر یہ سوتے وقت پی لی جائے تو نیند میں خلل آ سکتا ہے لہٰذا سونے کا ارادہ کرنے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے قبل سبز چائے پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

کھانے کے فوراً بعد سبز چائے کا استعمال

کھانے کے فوراً بعد سبز چائے کا استعمال غذا سے حاصل ہونے والے آئرن کے انجذاب میں مداخلت کر سکتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ خون کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

سبز چائے کھانا کھانے سے قبل اور کھانے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پینی چاہیے۔

Advertisement

دوا کے ساتھ سبز چائے کا استعمال

سبز چائے بعض ادویات کے ساتھ پینے سے مسائل پیدا کر سکتی ہے جیسے کہ خون کو پتلا کرنا یا قے وغیرہ، غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ خون کو پتلا کرنے والی، اینٹی ڈپریسنٹس اور بلڈ پریشر کی ادویات لے رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے قہوے کا استعمال کریں۔

ایک ٹی بیگ کا بار بار استعمال

سبز چائے کی مکمل غذائیت اور فوائد حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ تازہ چائے کی پتی یا نئے ٹی بیگ کا استعمال کرنا چاہیے، استعمال شدہ ٹی بیگ بار بار استعمال کرنے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version