Advertisement

موسمِ گرما میں تیزی سے وزن گھٹانا چاہتے ہیں؟ تو آج ہی سے اس پھل کا استعمال لازمی کریں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمِ گرما میں تیزی سے وزن گھٹانے کے لئے کس پھل کا استعمال کرنا چاہیے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خربوزے کی نسل گرما کو گرمیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرما ایک خوش ذائقہ پھل ہے جس میں فیٹ اور کاربو ہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈائیٹ پلان کے تحت اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور سبزیوں کی بہ نسبت گرما کا استعمال زیادہ کریں۔

گرما بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے، دمے پر قابو پانے اور کینسر کی روک تھام کیلئے بہترین پھل ہے جبکہ اس سے ہاضمے میں بہتری، پٹھوں کی مضبوطی اور قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے۔

Advertisement

ماہرین نے بتایا کہ جو لوگ اپنی جلد اور بالوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں انکے لیے بھی گرما مفید ہے۔ گرما میں وٹامن سی اور وٹامن اے موجود ہوتے ہیں جو بالوں اور جلد کے ٹشوز کیلئے ضروری ہیں۔ گرما میں موجود معدنیات اور وٹامنز کی ایک رینج بالوں کو گرنے سے بھی روکتی ہے۔

جہاں غذائی ماہرین کی جانب سے گرما کھانے کے فوائد بیان کیے گئے ہیں وہیں کچھ احتیاطی تدابیر بھی  بتائی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہت زیادہ گرما کھانے سے گردوں کی بیماری ہائپر کلیمیا ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version