Advertisement

بستر پر لیٹتے ہی فوراً سونا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

اگر آپ بستر پر لیٹتے ہی فوراً سونا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں۔

ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق آپ کے ٹھنڈے پیر آپ کو رات بھر بیدار رکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں، بستر پر جرابیں پہن کر سونے کے لیے لیٹنے سے نیند جلد آتی ہے اور نیند کا دورانیہ بھی زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے جبکہ نیند کے دوران اٹھنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

صبح سے رات تک ہمارے جسم کا درجہ حرارت جسمانی گھڑی کے مطابق بڑھتا اور گھٹتا رہتا ہے۔

ہمارا جسم صبح سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے جبکہ سہ پہر 4 بجے سے رات 8 بجے کے دوران جب تھکاوٹ کا احساس طاری ہوتا ہے تو جسمانی درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے جس سے جسم کو معلوم ہوتا ہے کہ سونے کا وقت ہوگیا ہے۔

Advertisement

جسم کا کم درجہ حرارت اچھی نیند کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تاہم جب جسم کو احساس ہوتا ہے کہ پیر ٹھنڈے ہیں تو وہ اس کی روک تھام کے لیے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے گرمی کا احساس بڑھتا ہے اور نیند کے حصول میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں رات کو سوتے وقت جرابیں پہننے سے پیر گرم ہوتے ہیں جس سے خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں۔

اس عمل سے جسم کی حرارت جِلد کے ذریعے خارج ہوتی ہے جس سے مجموعی جسمانی درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور لیٹنے کے کچھ دیر بعد آپ کے لیے گہری نیند کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔

اس عادت سے جلد سونے میں ہی مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version