ہفتے کے کس دن ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

دل کی بیماری کیسے اور کب شروع ہوتی ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے
ماہرین نے پورے ہفتے میں وہ دن تلاش کر لیا ہے جس دن لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیر وہ دن ہے جب ہارٹ اٹیک کی سنگین ترین قسم کا سامنا ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں آئرلینڈ کے اسپتالوں میں 2013 سے 2018 کے درمیان ہارٹ اٹیک کے باعث زیرعلاج رہنے والے 10 ہزار سے زیادہ مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔
STEMI ہارٹ اٹیک کی سب سے سنگین قسم ہے جس کے دوران دل کی مرکزی شریان مکمل طور پر بلاک ہو جاتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ STEMI کے کیسز کی شرح کاروباری ہفتے کے آغاز میں سب سے زیادہ ہوتی ہے یعنی بیشتر ممالک میں پیر وہ دن ہے جب اس کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی اس قسم اور کاروباری ہفتے کے آغاز کے درمیان تعلق ماضی میں بھی تحقیقی رپورٹس میں بیان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر ممکنہ طور پر کئی عناصر اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔
ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ چھٹی کے دن آنے والے ہفتے کی مصروفیات کا خیال جسم میں چند ہارمونز کی سطح بڑھاتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھنے اور خون جمنے جیسے مسائل سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

