بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

اگر آپ اپنے بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے ضرور آزمائیں۔
بچے اکثر اپنے والدین کی عادات ہی اپناتے ہیں، لہذا والدین بھی صحت مند اور متوازن غذا کھائیں اور ضرورت سے زیادہ جنک فوڈ یا میٹھے اسنیکس کے استعمال سے گریز کریں۔
اپنے بچوں کو صحت مند کھانے کی اہمیت اور زیادہ جنک فوڈ کے استعمال کے نقصان کے بارے میں بتائیں۔
انہیں گروسری شاپنگ اور کھانا بناتے ہوئے اپنے ساتھ مصروف رکھیں تاکہ کھانے کی مختلف اقسام کے بارے میں ان میں سمجھ بوجھ پیدا ہو۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں غذائیت سے بھرپور ناشتہ جیسے پھل، سبزیاں، دہی، دودھ اور میوے موجود ہوں اور مزید بھوک لگنے کی صورت میں وہ ان چیزوں کو کھالیں۔
اگرچہ کبھی کبھار جنک فوڈ کھانا ٹھیک ہے لیکن گھر میں ہر وقت جنک فوڈ موجود نہ ہو۔
صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ جسمانی سرگرمی ضروری ہے۔
اسکرین ٹائم کو محدود کریں اور اپنے بچوں کو جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/256153/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/256153/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

