دن میں چینی کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہئے؟ ماہرین نے بتادیا

چینی ہماری روزمرہ زندگی کا اہم جزو ہے لیکن غذا میں اس کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال مختلف امراض کا سبب بنتی ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت چینی کے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ اسے سفید زہر بھی کہا جاتا ہے۔
ایک عام انسان کو دن بھر میں کتنی چینی استعمال کرنی چاہیے۔
ڈاکٹر محمد شاہد نے ناظرین کو مفید مشورے دیئے اور چینی کے فواید اور نقصانات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں چینی کا استعمال کرتے ہیں، ان میں ذیابیطس، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، جگر کے امراض اور دیگر سنگین بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تو چینی کا استعمال کم کرکے ان امراض کا خطرہ بھی نمایاں حد تک کم کرنا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم کو توانائی کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں شکر کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ قدرتی غذاؤں جیسے پھلوں، سبزیوں، دودھ اور اناج وغیرہ سے حاصل ہوتی ہے اس کے علاوہ چینی اتنا ہی ضروری ہے تو دن بھر میں 6 چمچ اور زیادہ سے زیادہ 9 چمچ استعمال کریں اس سے زیادہ بالکل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سافٹ ڈرنک اور بازاروں میں ملنے والے جوسز زہر قاتل ہیں بالکل استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ جو اس پر لکھا ہوتا ہے اس میں ہوتا نہیں لہٰذا گھر میں ہی جوس بناکر پئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/482942/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/482942/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News