Advertisement

ورزش کیے بغیر ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے کا آسان طریقہ؟

ہارٹ اٹیک

ورزش کیے بغیر ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے کا آسان طریقہ؟

اگر آپ کو روزانہ مصروفیات کے باعث ورزش کرنے کا وقت نہیں ملتا تو آپ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر ورزش کر کے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ کو پورا ہفتہ ورزش کرنے کا وقت نہیں ملتا تو آپ صرف ویک اینڈ پر ورزش کرکے خود کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔

 تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو افراد ہفتے میں دودن ورزش کو اپنا معمول بنالیں گے تو نہ صرف ان کی صحت برقرار رہے گی بلکہ ان میں دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ پورے ہفتے ورزش کرنے والے افراد کے مقابلے میں نسبتاً کم ہوگا۔

بوسٹن کے ایک اسپتال کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پیٹرک ایلنور کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش صحت مند دل کیلئے بہت مفید ہے۔

محققین نے برطانیہ کے بائیو بینک پروجیکٹ میں شامل تقریبا 90,000 افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک تہائی افراد پورے ہفتے میں 150 منٹ سے بھی کم ورزش کرتے تھے جبکہ 42 فیصد ویک اینڈ میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کرتے تھے۔

Advertisement

ماہر امراض قلب ڈاکٹر شان خورشید کی ٹیم نے دریافت کیا کہ ہفتے کے آخر میں ورزش کرنے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 27 فیصد اور ہفتے کے دوران ورزش کرنے والوں میں 35 فیصد کم تھا۔

محققین نے جب ہارٹ فیلیئر سے متعلق جائزہ لیا تو ہفتے کے آخر اور باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 38 فیصد اور 36 فیصد کم تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/576472/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/576472/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version