Advertisement

پیکٹ والے آلو کے چپس کھانے کے شوقین افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

آلو کے چپس

پیکٹ والے آلو کے چپس کھانے کے شوقین افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

مجموعی طور پر یہ چپس ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں صحت کو نقصان پہنچانے والے فیٹس، سوڈیم اور کیلوریز بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں اسی لیے یہ انسان کے اندر اس کی طلب کو مزید بڑھاتا ہے جو بعد میں نقصان کا سبب بنتا ہے۔

 انہیں کھانے سے آپ کا وزن بھی غیر معمولی طور پر بڑھنے لگتا ہے۔

 آلو کے پیکٹ والے چپس کھانے سے فالج اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جبکہ کچھ چپس میں ایسے فیٹس پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے مفید نہیں اور اسے کھانے کے نتیجے میں آپ کے کولیسٹرول میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ ان میں سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

 اکثر چپس میں فائبر کی بھی کم مقدار ہوتی ہے جو نظامِ ہاضمہ کو متاثر کردیتی ہے، نتیجتاً قبض اور گیس کی شکایت ہوتی ہے۔

 امریکی کینسر ایسوسی ایشن کے مطابق چپس سمیت پروسیسڈ فوڈ میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں مختلف قسم کے کینسر کی وجوہات بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version