کیا آپ تولیے سے چہرہ خشک کرنے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟

آج ہم آپکو تولیے سے چہرہ خشک کرنے کے نقصانات بتائیں گے۔
ماہرین صحت کے مطابق تولیے سے چہرہ خشک کرنے سے آپ کا چہرہ انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تولیہ بیکٹیریا کی افزائش کے لیے بہترین قدرتی جگہ ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے ای کولی جیسے جراثیم کو دعوت دے رہے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ یہ جراثیم آپ کی اسکن میں منتقل ہو کر انفیکشنز میں تبدیل ہو سکتے ہیں، صرف یہ جراثیم ہی نقصاندہ نہیں ہیں بلکہ تولیے کے ریشے بھی چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، تولیے کی ناملائم سطح چہرے کو سنگین قسم کا نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ چہرہ خشک کرنے کے لیے ہمیشہ جگہ صاف اور نرم تولیہ استعمال کریں یا پھر مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں جس کے ریشے زیادہ ملائم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

