Advertisement

وہ غذائیں جنہیں کھا کر زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی

غذائیں

کونسی غذائیں دوبارہ گرم کرکے کھانا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

آج ہم آپکو اُن غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں کھا کر زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

ماہرِ خوراک کے مطابق اگرچہ کھانے کی کچھ چیزیں، مثلاً مرچیں اور ادرک، کھانے سے ہماری بھوک کم پڑ جاتی ہے۔

لیکن تحقیق میں اکثر بڑی مقدار میں کھائی جانے والی خوراک کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ تحقیق انسانوں کی بجائے جانوروں پر کی جاتی ہے جبکہ انسانوں پر اثرات کا مطالعہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم ایک تحقیق ایسی سامنے آئی ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ آیا مرچ میں پائی جانے والی ایک شے (کیپسیسن) واقعی بھوک کم کرتی ہے یا نہیں۔ کیپسیسن وہ عنصر ہوتا ہے جو مرچوں کو تیکھا ذائقہ دیتا ہے۔

تحقیق کے آغاز میں ماہرِ خوراک پروفیسر میری جون لوڈی نے اپنے کھانوں میں آہستہ آہستہ مرچوں کی مقدار بڑھانا شروع کر دی، جب ان کو لگا کہ ان کے علاقے میں رہنے والے لوگ اس سے زیادہ تیکھا کھانا نہیں کھا سکتے تو انہوں نے اپنی تحقیق کا دائرہ وسیع کر دیا تاکہ دیکھا جائے کہ کیپسیسن کھانے سے بھوک مر جاتی ہے یا نہیں۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے انہوں نے 25 لوگوں کو 6 مرتبہ اپنی لیبارٹری میں بلایا اور انہیں ٹماٹر کے سُوپ کے پیالے پینے کو دیے۔

سوپ پینے کے بعد یہ لوگ ساڑھے چار گھنٹے کے لیے لیبارٹری میں ہی رہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ اس سوپ کا ان کی بھوک پر کیا اثر پڑا اور اس دوران ان کی جسمانی توانائی میں کیا اتار چڑھاؤ ہوا۔ مقررہ وقت کے بعد انہیں ایک اور کھانا دیا کہ کہا گیا کہ وہ جتنا کھا سکتے ہیں کھائیں۔

جس دن ان لوگوں کے سوپ میں ایک گرام مرچیں ڈالی گئیں، تو اگلے ساڑھے چار گھنٹے میں ان کے جسم میں 10 کیلوریز کی کمی دیکھی گئی، یعنی انہوں نے زیادہ توانائی خرچ کی۔

تجربے میں شامل وہ افراد جو مہینے میں صرف ایک مرتبہ مرچیں کھاتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مرچوں والا سوپ پینے کے بعد انہیں اگلے کھانے کا خیال کم آیا، یعنی ان کی بھوک کم ہو گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/201340/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/201340/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version