Advertisement

ادھیڑ عمری میں ڈپریشن سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

اگرچہ خشک میوہ جات کھانے کے متعدد فوائد ہیں، تاہم ادھیڑ عمری میں انہیں روزانہ کھانے سے ڈپریشن میں کمی اور ذہنی صحت میں بہتری کا انکشاف ہوا ہے۔

خشک میوہ جات میں بادام، پستہ، کاجو، اخروٹ، انجیر اور کشمش سمیت دیگر ڈرائی فروٹس شامل ہیں۔

ان میں فائبر، پوٹاشیم، فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سمیت دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں، جس وجہ سے یہ جسم اور ذہن کو مطلوب غذائی مقدار فراہم کرتے ہیں۔

خشک میوہ جات کا ذہنی صحت پر اثر جانچنے کے لیے برطانوی ماہرین نے 13 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی، جس دوران انہوں نے رضاکاروں کی ذہنی صحت کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے 2007 سے 2012 تک رضاکاروں سے ان کی ذہنی صحت سے متعلق سوالات کیے اور ان میں ڈپریشن کی سطح جانچی۔

Advertisement

رضاکاروں میں نصف خواتین شامل تھیں اور تمام رضاکاروں کی عمریں 55 سال سے زائد تھیں۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں میں ڈپریشن کی سطح جانچنے کے بعد انہیں 2013 سے 2020 تک مختلف اشیا کھانے کی تجویز دی۔

تحقیق کے دوران 9600 رضاکاروں نے کوئی خشک میوہ جات استعمال نہیں کیا تھا جب کہ 2800 رضاکاروں نے گریوں کی کم مقدار استعمال کی اور ایک ہزار سے زائد رضاکاروں نے زیادہ ڈرائی فروٹ کھائے۔

ماہرین نے فالو اپ میں تمام رضاکاروں سے ڈپریشن اور ذہنی صحت سے متعلق سوالات کرنے سمیت ان سے خشک میوہ جات کی مقدار کھانے سے متعلق بھی پوچھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں نے یومیہ 30 گرام تک خشک میوہ جات کھائے ان کی ذہنی صحت دیگر کے مقابلے بہتر ہوئی اور ان میں ڈپریشن کی سطح 17 فیصد تک کم پائی گئی۔

ماہرین نے تجویز دی کہ ادھیڑ عمری کے بعد خشک میوہ جات کا باقاعدہ استعمال کیا جانا چاہئیے کیوں کہ یہ اس سے نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ لوگوں کو خشک میوہ جات کس وقت کھانی چاہئیں اور نہ ہی ڈرائی فروٹس کی خاص قسم کھانے کی وضاحت کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/264157/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/264157/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version