روزانہ اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

روزانہ اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے اور ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن ہم میں بہت سے لوگ اس سے حاصل ہونے والے فائدوں سے لاعلم ہوتے ہیں، تو آج ہم آپ کو اخروٹ کے حیران کن فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اخروٹ کھانے سے معدے کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے بھی بہت معاون ہے۔
ذائقے دار اخروٹ میں کاپر کی مقدار کافی موجود ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔
اخروٹ کے استعمال سے پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/311748/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/311748/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News