Advertisement

چائے کے ساتھ ان غذاؤں کو کھانے سے گریز کریں

چائے

چائے کے ساتھ ان غذاؤں کو کھانے سے گریز کریں

 دنیا کی ایک بڑی آبادی دن بھر میں جس مشروب کا سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں چائے بھی شامل ہے۔ چائے میں کیفین موجود ہوتا ہے اسی لیے یہ آپ کو کسی حد تک جگانے  اور ارتکاز کو بڑھانے کا کام کرتی ہے۔

 چائے کا ایک کپ ہواور اس کے ساتھ مزیدار اسنیکس ہوتو چائے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ موسم کوئی بھی لوگوں کی بڑی تعداد شام کی چائے کے ساتھ دیگر لوازمات جیسے بسکٹس، کیک، سموسے اور چپس کھانا پسند کرتی ہیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کا ساتھ ہر غذا نہیں کھائی جاسکتی ہے یہاں پر چند ایسی ہی چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جسے چائے کے ساتھ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

گری دار میوے

 ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ چائے کے ساتھ گری دار میووں کے استعمال سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چائے میں ٹینن ہوتا ہے، جو یو ایس ڈی اے فاریسٹ سروس کے مطابق، ایک پیچیدہ کیمیائی مادہ ہے جو فینولک ایسڈ سے حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح گری دار میوے میں آئرن ہوتا ہے اگر آپ چائے کے ٹینن کے ساتھ گری دار میوے کھاتے ہیں، تو اس طرح یہ آئرن کے جذب ہونے میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

سبز پتوں والی سبزیاں

چائے کے ساتھ سب ہی چٹ پٹے پالک کے پکوڑے کھانا پسند کرتے ہیں لیکن کیا اسے چائے کے ساتھ کھانا صحت کے لیے مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  چائے کے ساتھ سبز پتوں والی سبزیوں کو کھانے سے گریز کریں، کیونکہ اس میں ٹینن ہوتا ہے اور پتوں والی سبزیاں آئرن سے بھرپوتی ہیں۔

ہلدی

 ہلدی کسی بھی باورچی خانے کا ایک لازمی جزو ہوتی ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دال ہو یا رات کے کھانے میں سالن، ہلدی کے بغیر کسی بھی دیسی ڈش کی تیاری کا تصور ناممکن ہے۔ لیکن ماہرین اسے چائے کے ساتھ  استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ امتزاج آپ کے ہاضمے کو بہت زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/389309/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/389309/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version