Advertisement

وہ 5 گھریلو ٹوٹکے جن میں آپ کے مختلف مسائل کا حل موجود ہے؛ جانیے

وہ 5 گھریلو ٹوٹکے جن میں آپ کے مختلف مسائل کا حل موجود ہے؛ جانیے

وہ 5 گھریلو ٹوٹکے جن میں آپ کے مختلف مسائل کا حل موجود ہے؛ جانیے

آج ہم آپکو 5 ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جو آپ کے مختلف مسائل حل کرسکتے ہیں۔

آج کے جدید دور میں تقریباً ہر مرض کی دوا موجود ہے لیکن بعض اوقات روز مرہ کے مسائل کے دوران ہمیں دباؤ یا مختلف اقسام کے درد سے فوری نجات کی ضرورت ہوتی ہے۔

تو ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں اور آپکو بتاتے ہیں ایسے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کے مختلف مسائل حل کرسکتے ہیں۔

متاثرہ جگہ پر برف کا استعمال

آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد کے علاج میں مدد کرنے کے لیے برف کا استعمال سب سے قدیم اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement

یہ شدید چوٹوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی سوزش اور سوجن سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

بھنوؤں کے درمیان مساج

پریشر پوائنٹس ہر قسم کے درد اور تناؤ سے عارضی سکون حاصل کرنے کا ایک معروف طریقہ ہے اور ان میں سے ایک ہماری بھنوؤں کے درمیان ہوتا ہے جسے ہال آف امپریشن پوائنٹ کہا جاتا ہے۔

اس جگہ پر دباؤ ڈالنا یا مساج کرنا آپ کے جسم سے تناؤ کو دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

کان کا مساج

ایک اور پریشر پوائنٹ جو جسم سے تناؤ کو دور کرنے کے لیے متحرک ہو سکتا ہے آپ کے کان میں واقع ہے۔

Advertisement

اپنے کان کی مالش کرنے اور اس مقام پر ہلکا دباؤ دینے سے تناؤ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

کان کا درد

کان کا درد انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے جسے برداشت کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے لیکن اس کا ایک آسان حل بھی موجود ہے۔

گرم زیتون کے تیل میں ادرک کے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور اس کو 5 منٹ کے لئے پکائیں پھر نیم گرم ہونے پر اس کو چھان لیں۔

اس تیل کو کان کی بیرونی نالی کے ارد گرد لگانے سے درد میں آرام آسکتا ہے۔

زبان پر نمک رکھیں

Advertisement

اگر آپ اپنی پریشانی کو کم کرنے کا کوئی فوری اور آسان طریقہ چاہتے ہیں تو اپنی زبان پر نمک ڈالیں۔

یہ چھوٹا سا طریقہ آپ کی پریشانی سے آپ کی توجہ ہٹا سکتا ہے اور آپ کے حواس کو مصروف کر کے آپ کو پرسکون کر سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/441618/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/441618/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version