Advertisement

اسٹرابیری کھانے سے کن جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اسٹرابیری کھانے سے کن جان لیوا بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کی انتہائی کم مقدار بھی دل اور دماغ کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

یہ پھل نظامِ ہاضمہ سمیت موٹاپے کو کم کرنے اور خون کی مقدار بڑھانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

یومیہ محض 8 اسٹرابریز کھانے سے بھی دل اور دماغ کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔

امریکی ماہرین نے 35 مرد و خواتین رضاکاروں پر اسٹرابریز کھانے کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے تحقیق کی۔

Advertisement

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے ایک گروپ کو تازہ اسٹرابریز کھانے کو کہا جبکہ دوسرے گروپ کے افراد کو اسٹرابریز کے پاؤڈر کو استعمال کرنے کا کہا گیا۔

تمام رضاکاروں کو 8 ہفتوں تک مخصوص مقدار میں اسٹرابریز کھانے کی ہدایت کی گئی اور ان کے طبی ٹیسٹس بھی کیے گئے۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے تمام رضاکاروں کا چیک اپ کیا تو معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں نے یومیہ تازہ اسٹرابریز کھائیں ان میں خون کی روانی بہتر ہوکر بلڈ پریشر کم ہوگیا جب کہ ایسے افراد کی یادداشت بھی بڑھ گئی۔

اسی طرح اسٹرابریز کھانے والے افراد میں ’اینٹی آکسیڈنٹ‘ نامی ہارمون کی سطح بڑھ گئی، جو کہ کولیسٹرول کو کم کرکے بلڈ پریشر کو بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ اس سے ’انفلیمیشن‘ یعنی تیزابیت اور سوزش بھی کم ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ 26 گرام اسٹرابریز کھانے یا پھر 8 سے 10 دانے کھانے سے انسان کو صحت مند رہنے کے لیے درکار وٹامنز اور منرلز کی فراہمی ہوتی ہے، جس سے انسان کے دل اور دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اسٹرابریز میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدر ہوتی ہے جبکہ ان میں وٹامن بی 9 سمیت دیگر کئی اجزا ہوتے ہیں جو کہ انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور اسٹرابیریز کھانے سے وہ تمام اجزا با آسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/554791/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/554791/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version