5 منٹ تک ہاتھ کے اس حصے کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے

5 منٹ تک ہاتھ کے اس حصے کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ 5 منٹ تک ہاتھ کے اس حصے کو دبانے سے کیا ہوتا ہے۔
ہم کبھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں یا کبھی ہمارے پیٹ میں درد رہتا ہے تو کیا آپ لوگ جانتے ہیں اگر آپ ہاتھ کے کچھ خاص حصوں پر مساج کرنے سے ان پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے یا پھر آپ کا پیٹ درد کررہا ہے تو اس کا آسان علاج آپ خود بھی کرسکتے ہیں۔
آپ اپنی کلائی سے 3 سینٹی میٹر دور ایک پوائنٹ پراپنے انگوٹھے سے مساج کریں اور اس پریشر پوائنٹ پر تھوڑا زور دیں۔
یہ مساج آپ نے تقریبا پانچ منٹ تک جاری رکھنا ہے۔
اس پریشر پوائنٹ پر روز مساج کرنے سے آپ کو پیٹ کے درد، متلی اور بےوجہ کی بے چینی کی شکایت نہیں ہوگی۔
ہاتھ پر کل کتنے پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں؟
انسانی جسم میں 340 پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں، جس میں سے 28 ہاتھ پر موجود ہوتے ہیں۔
ان پریشر پوائنٹس پر مساج کرنے سے آپ کو درد سے آرام ملتا ہے اور ساتھ ساتھ ماہرین کے مطابق یہ سستی ترین تھراپی بھی ہے۔
اگر آپ پریشر پوائنٹس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ جب بھی آپ کو جسم کے کسی حصے میں درد محسوس ہو تو آپ ہتھیلیوں کو زور سے رگڑیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/908178/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/08/908178/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

