پیاز کاٹتے وقت آنسو کیوں آتے ہیں؟

پیاز کاٹتے وقت آنسو کیوں آتے ہیں؟
پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پیاز تقریباً ہر گھر میں روزانہ استعمال کی جاتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز کاٹتے وقت ہماری آنکھوں سے آنسو کیوں آتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔
پیاز کاٹتے وقت ایک کیمیائی رد عمل ہوتا ہے اور اس رد عمل سے ایک مخصوص گیس خارج ہوتی ہے۔
یہ گیس ایک ایسی گیس ہے جو پانی کے ساتھ رابطے میں آنے پر تیزاب میں بدل جاتی ہے جس سے آنکھوں میں جلن پیدا ہوتی ہے اور اس عمل سے آنکھوں میں پانی آجاتا ہے۔
ہم آپ کو کچھ انتہائی آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں، جن کی مدد سے آپ آنکھوں میں پانی آئے بغیر پیاز کو آسانی سے کاٹ سکیں گے۔
پیاز کو چھیل کر آدھے گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ اسے پانی میں رکھنے سے اس کی تیزی ختم ہوجائے گی اور آنسو نہیں آئیں گے۔
پیاز کو چھیل کر سرکہ اور پانی کے محلول میں کچھ دیر بھگو دیں۔ پیاز کاٹنے ہوئے آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔
پیاز کو چھیل کر فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں پانی نہیں آئے گا۔
پیاز کاٹتے وقت ایک پیالہ گرم پانی لیں اور پیاز کو اپنے پاس رکھیں۔ گرم پانی پیاز کے رس کو ختم کر دیتا ہے۔ پیاز کو پانی میں بھگونے سے بھی فرق پڑتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/370497/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/370497/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

