صبح دیر تک سونے والی خواتین کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

صبح دیر تک سونے والی خواتین کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اُٹھنے والی خواتین کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ایسی خواتین میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ تقریباً 20 گُنا بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ وہ خواتین جو رات کو دیر سے سو کر صبح دیر سے اٹھتی ہیں ان کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات صبح جلدی اٹھنے والی خواتین سے زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق میں شامل تمام خواتین کے 11 فیصد حصے میں ایوننگ کرونوٹائپ (شام کے اوقات میں فعال ہونے اور رات کو دیر سے سونے والے لوگ) کا انکشاف ہوا جبکہ 35 فیصد میں مارننگ کرونو ٹائپ (صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے والے لوگ) سامنے آیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ تجزیے سے معلوم ہوا کہ ایوننگ کروٹائپ کا تعلق ذیابیطس کے خطرات میں 19 فیصد اضافے سے تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/502302/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/502302/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News