Advertisement

وہ غذائیں جو آپکو ہارٹ اٹیک کا شکار کرسکتی ہیں!

وہ غذائیں جو آپکو ہارٹ اٹیک کا شکار کرسکتی ہیں!

آج ہم آپکو اُن غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو ہمیں ہارٹ اٹیک کا شکار کرسکتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بے وقت بھوک لگنے پر چینی یا نمک سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے جسمانی وزن اور جسمانی چربی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں فالج، ہارٹ اٹیک، موٹاپے اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بے وقت کھانے کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے، رات 9 بجے کے بعد اگر کسی فرد کا کچھ کھانے کو دل کرتا ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ چکنائی اور چینی سے بھرپور غذائی اشیاء کا انتخاب کرے گا جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ پھلوں، سبزیوں اور گریوں کو بے وقت بھوک لگنے پر کھانا عادت بنائیں تو اس سے مختلف امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق جو افراد صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، ان کا جسمانی وزن بھی صحت مند ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ بے وقت بھوک لگنے پر غذا کا انتخاب خوراک سے منسلک امراض کے خطرے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/555305/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/555305/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version