Advertisement

کھانسی سے نجات میں مددگار ان گھریلو علاج سے فائدہ اٹھائیں

کھانسی

کھانسی سے نجات میں مددگار ان گھریلو علاج سے فائدہ اٹھائیں

کھانسی کسی بھی موسم میں ہو اور اس کی وجہ کوئی بھی ہو انسان پریشان ہوجاتا ہے اکثر دیکھا گیا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ الرجی ہے ایسی صورت میں متعلقہ شے کے سامنے آنے پر کھانسی شروع ہوجاتی ہے۔

کھانسی آپ کے روزمرہ کے معمولات اور رات میں آپ کی نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے کچھ تو یہ خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں اگر آپ الرجی والی شے سے دور رہیں تو، جبکہ اگر یہ زیادہ عرصے تک جاری رہے تو مختلف ادویات کے استعمال کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

یوں تو کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے جب تک کہ یہ کسی سنگین طبی حالت یا  کسی بیماری کی پیچیدگی کے سبب  نہ ہو۔

کھانسی آپ کی عمر یا جنس سے قطع نظر آپ کے جسم اور دماغ پر بہت ہی مضر اثرات مرتب کرتی ہے دیکھا جائے تو سے سب ہی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پرکھانسی کا سامنے ضرور کرتے ہیں۔

یہاں پر کھانسی کے لیے چند نہایت مفید علاج بتائے جارہے ہیں۔

Advertisement

ایسنشیل آئل

کھانسی کسی بھی قسم کی ہو اسے روکنے میں ایسنشیل آئل کافی کار آمد ثابت ہوتے ہیں اس مقصد کے لیے ٹی ٹری آئل کے چند قطرے لے کر گردن، ناک کےاردگرد یعنی سائنوسس کی جگہ پر لگائیں جبکہ اس کے ایک یا دو قطرے سینے پر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ اسے دن میں ایک سے دوبار دہرائیں۔

اس تیل میں اینٹی بایوٹکس کی خصوصیت پائی جاتی جو کھانسی سردرد، جسم میں درد اور بند ناک کھول کر فوری آرام پہنچاتی ہیں۔

انناس کا رس

کھانسی کے لیے اس مشروب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ انناس کا رس، ڈیڑھ کھانے کے چمچ شہد، چٹکی بھر نمک اورچٹکی بھر کالی مرچ شامل ہیں۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اوراس کا ایک چوتھائی کپ استعمال کریں بقیہ مشروب کو فریج میں رکھ دیں۔ اسے دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔

Advertisement

 انناس کے جوس میں موجود برومیلین کھانسی، سانس کی نالی میں سوزش اور بلغم  کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دار چینی اور شہد

ایک کھانے کا چمچ شہد کو ہلکا سا گرم کریں اس کا گاڑھاپن کم ہوجائے اب اس میں میں ایک چٹکی پسی دار چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور دن بھر دو سے تین بار استعمال کریں۔

دارچینی ملا شہد کھانسی کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں یہ سائنوسس کو صاف کرتا ہے گلے کی سوجن کو در کر کے آرام پہنچاتا ہے جبکہ یہ مکسچر بچوں کے لیے محفوظ ترین ہے۔

ادرک اورشہد

اس مکسچر کو بنانے کے لیے تین کھانے کے چمچ بارک کٹی ہوئی ادرک، ایک کھانے کا چمچ خشک پدینہ، ایک کپ شہد اور چار کپ پانی درکار ہے۔

Advertisement

ایک پین میں چار کپ پانی، ادرک اور پودینہ ڈال کراتنا ابالیں اس کی مقدار آدھی رہ جائے اب اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر اس میں شہد ڈال شامل کریں، اب اس مکسچرکا صرف ایک کھانے کا چمچ دن میں ہر تین سے چار گھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھ دیں یہ تین سے چار ہفتے تک کے لیے کار آمدہے۔

ادرک میں نہایت طاقت ور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں اوراسے شہد کے ساتھ لیا جائے تو یہ قدرتی درد کش دوا ہونے کے ساتھ کھانسی سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جبکہ اس میں شامل پودینہ ادرک کو انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ ایک اینٹی مائکروبیل ایجنٹ بھی ہے۔ یہ آپ کے گلے کی سوزش اور خارش کو بھی کم کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/875265/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/875265/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version