ضرورت سے زیادہ کھانے سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

ضرورت سے زیادہ کھانے سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ضرورت سے زیادہ کھانے سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ضرورت سے زیادہ کھانا ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مختلف خطرات اور منفی نتائج پیدا کرسکتا ہے۔
اپنی اس عادت کو ترک کرنے کے لئے ذیل میں بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں۔
اسٹریس فری رہیں
زیادہ کھانے کی ایک عام وجہ اسٹریس میں رہتے ہوئے کھانا ہے۔
جب ہم اسٹریس کا شکار ہوتے ہیں تو اس کو دور کرنے کیلئے کھانے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
شدید اسٹریس کی وجہ سے خواتین میٹھے اور زیادہ چربی والے کھانوں کا انتخاب کرتی ہیں، جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس عادت کو کم کرنے کیلئے ورزش، مراقبہ یا گہری سانس لینے کی مشقوں سے مدد لی جاسکتی ہے۔
فائبر اور پروٹین کا استعمال
ایسے کھانوں کو اپنی غذا میں شامل کریں جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔
یہ ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے اور وزن میں کمی کو فروغ دینے کے لئے ایک مؤثر حکمت عملی ہوسکتی ہے۔
فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے اناج، پھل اور سبزیاں اس کیلئے بہت مفید ہیں۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے گوشت، مرغی، مچھلی، پھلیاں اور ڈیری مصنوعات کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بھوک کو کم کرنے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے سے گریز کریں
ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانا یا دیگر توجہ ہٹانے والی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہوئے کھانا کھانا زیادہ کھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
جب ہماری توجہ ہٹتی ہے تو ہم ضرورت سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں۔
اس کیلئے ایسی جگہ پر کھانا کھائیں جہاں آپ کی توجہ کھانے پر ہی مرکوز رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/901232/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/901232/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

