Advertisement

کس وقت اے سی چلانا سب سے زیادہ نقصان دہ ہے؟

اے سی

کس وقت اے سی چلانا سب سے زیادہ نقصان دہ ہے؟

موسم گرما میں اکثر گھروں میں لوگ رات کو اے سی چلا کر سوتے ہیں تاکہ سکون کی نیند آسکے لیکن ماہرین صحت اس حوالے سے الگ رائے رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کو اے سی بند کر کے سونے کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔

بہتر نیند کو فروغ

اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ سونے کے کمرے کا ٹھنڈا اور آرام دہ ماحول برقرار رکھنا اچھی نیند کے لیے ضروری ہے لیکن گھر کی بہتری اور دیکھ بھال کے ماہر ایلون پلنز بتاتے ہیں کہ انتہائی ٹھنڈے کمرے رات کے وقت کپکپاہٹ اور تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں جس سے نیند پر منفی اثر پڑتا ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کا درد

Advertisement

اے سی کی ٹھنڈی ہوا پٹھوں کے تناؤ کا باعث بن کر ممکنہ طور پر تکلیف کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی جوڑوں یا پٹھوں میں درد کے مسئلے سے دوچار ہیں تو نیند کے دوران اے سی کے استعمال سے پرہیز کریں ورنہ آپ کی تکلیف میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیسوں کی بچت

رات کے وقت اے سی کو بند کرنے سے پیسوں کی بچت ہو سکتی ہے۔ اے سی کافی مقدار میں توانائی استعمال کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور غیر ضروری اوقات کے دوران اے سی کے استعمال کو کم کرنا وقت کے ساتھ ساتھ قابل توجہ بچت کا باعث بن سکتا ہے۔

کولنگ کے متبادل حل

اگر آپ اے سی کے نقصانات سے بچنا چاہتے ہیں تو متبادل حل موجود ہیں۔ کولنگ بیڈ پروڈکٹس آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور بہتر نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ٹھنڈا کرنے والے گدے، اور بانس جیسے مواد سے بنی سانس لینے کے قابل بستر کی چادریں نیند کی ٹھنڈی سطح فراہم کر سکتی ہیں اور سکون کو بڑھا سکتی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/485478/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/485478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version