Advertisement

سیڑھیوں کی کتنی تعداد ہزاروں قدموں کے برابر مفید ثابت ہوسکتی ہے

سیڑھیاں چڑھنا

سیڑھیوں کی کتنی تعداد ہزاروں قدموں کے برابر مفید ثابت ہوسکتی ہے

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو سیڑھیاں چڑھنا پسند نہیں کرتے تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سیڑھیاں چڑھنا دل کی بیماری کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

امریکا کی ٹولین یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، سیڑھیاں چڑھنا آپ کو امرض قلب سے بچاسکتا ہے۔اور سیڑھیاں چڑھنا کا یہ عمل دن بھر میں ہزاروں قدم چلنے سے بھی بہتر ہو سکتا ہے۔

طبی محققین کے مطابق روزانہ کم از کم 50 سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی بیماری کا خطرہ بشمول دل کی شریانوں کی بیماری یا فالج کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

مطالعہ کے شریک مصنف ڈاکٹر لو کیو، ٹولین یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر، نے ایک نیوز ریلیز میں کہا، ’’زیادہ شدت والی سیڑھیوں پر چڑھنے کی مختصر مشق قلبی فٹنس کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔‘‘

کیوآئی نے مزید کہا کہ یہ نتائج دل کی بیماری کے لیے بنیادی حفاظتی اقدام کے طور پر سیڑھیاں چڑھنے کے ممکنہ فوائد کو نمایاں کرتے ہیں۔

Advertisement

سیڑھیاں چڑھنے کے فوائد کو جانچنے کے لیے، کیو آئی اور اس کے ساتھیوں نے یو کے بائیوبینک  کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جو کہ 458,000 سے زائد بالغوں سے جمع کردہ صحت اور طرز زندگی کی معلومات کا ایک وسیع ذخیرہ ہے۔

اس تحقیق میں لوگوں کی خاندانی تاریخ، مرض کے خطرے کے عوامل، طرز زندگی کی عادات اور سیڑھیاں چڑھنے کی تعدد کی بنیاد پر امراض قلب کے لیے لوگوں کے حساسیت  کو جانچا گیا۔ محققین نے اوسطاً تمام شرکاء کا 12.5 برس کا تجزیہ کیا۔

نتائج کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے روزانہ 50 سیڑھیاں چڑھتے ہیں یعنی تقریباً پانچ سیڑھیاں چڑھتے ہیں، ان میں دل کی بیماری کا خطرہ تقریباً 20 فیصد کم ہوتا ہے۔

مصنفین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شہروں میں سیڑھیاں آسانی سے مل جاتی ہیں اس طرح  سیڑھیاں چڑھنا دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک کم لاگت اور آسانی سے قابل رسائی طریقہ ہو سکتا ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے کے ورزش دیگر جسمانی سرگرمیوں کی اقسام  کی نسبت کچھ زیادہ فوائد رکھتی بشمول روزانہ ہزاروں قدم چلنے سے بھی۔

سیڑھیاں چڑھنے کے لیے پٹھوں کے زائد استعمال کے ساتھ ساتھ توازن کو برقرار رکھنے کی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

یہاں تک کہ سیڑھیوں کی ایک مختصر ورزش بھی مسلز جیسے گلوٹس، کواڈز، ہیمسٹرنگ کے ساتھ ساتھ کور کے پٹھوں کو بھی متحرک کرتی ہے۔

یہ قلبی نظام کی بھی ایک سرگرمی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اکثر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔

اس طرح کی مختصر اور وقفے وقفے سے کی جانے والی سرگرمیاں امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کے لحاظ سے بے حد فائدے رکھتی ہیں۔ یہ دل کی دھڑکن اور آکسیجن کی مقدار میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔

اور اگرچہ ایک دن میں 50سیڑھیاں چڑھنا شاید زیادہ نہیں لگتا، لیکن اس کے حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/527062/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/527062/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version