سونے سے قبل اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے والوں کے لئے بُری خبر

سونے سے قبل اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا جسم کی اندرونی گھڑی کو متاثر کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے سونے جاگنے کے معمولات، مستعدی، مزاج، سرگرمیوں کی سطح، جسمانی درجہ حرارت اور کھانے کی خواہش کو ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی کنٹرول کرتی ہے۔
یہ گھڑی ہارمونز کو بھی کنٹرول کرتی ہے اور اسی کی وجہ سے روزانہ ہر صبح ہمارا جسم بہت زیادہ مقدار میں کورٹیسول نامی ہارمون خارج کرتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورٹیسول کے اخراج کا نظام اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے متاثر ہو سکتا ہے جس کے باعث جسمانی گھڑی کے افعال بدلتے ہیں۔
محققین کے مطابق جسمانی گھڑی کے افعال میں تبدیلی سے ہارمونز متاثر ہوتے ہیں اور جسم کو متعدد منفی اثرات کا سامنا ہوتا ہے، اگر ایسے افراد کم مقدار میں کیلوریز جسم کا حصہ بنائیں تو بھی جسمانی وزن میں اضافے کا امکان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورٹیسول کی سطح میں اضافے سے جسمانی گھڑی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ تناؤ بھی بڑھتا ہے اور اسے بھی غیرمعمولی غذائی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے سے منسلک کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق چوہوں پر ہوئی تو انسانوں پر ان اثرات کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کن اقدامات سے منفی اثرات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/682814/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/682814/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

