Advertisement

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو فوری اپنالیں

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو فوری اپنالیں

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی شروع کریں۔

جی ہاں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہمیں روزانہ 7 سے 8 ہزار قدم چلنا چاہیے، چلنے کی رفتار سے صحت کو اضافی فائدہ ہوتا ہے، یعنی سُست کی بجائے تیزی سے چلنا زیادہ بہتر ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا ممکن نہیں ہوتا، کم از کم آغاز میں تو بہت مشکل ہوتا ہے، مگر بتدریج قدموں کی تعداد بڑھانے سے صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ روزانہ جتنے زیادہ قدم چلنے کی کوشش کریں، صحت کو اتنا فائدہ ہوگا، مگر کم از کم 7 سے 8 ہزار قدم چلنے کی کوشش ضرور کریں۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ 7 سے 8 ہزار قدم چلنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ دیگر تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے صحت کو متعدد فوائد ہوتے ہیں، جیسے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالغ افراد کو ایک ہفتے میں 150 سے 300 منٹ تک معتدل سے سخت ورزشیں کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، مگر ہر فرد کے لیے یہ بہت مشکل ہوتا ہے، تو روزانہ چند ہزار قدم چلنا ہر ایک کے لیے ممکن ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/690851/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/690851/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version