ایڑی میں تکلیف سے نجات دلانے والے آسان طریقے جانیے

بیشتر افراد کو ایڑی میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
تو آج ہم آپکو ایڑی میں تکلیف سے نجات دلانے والے آسان طریقے بتائیں گے۔
سیب کا سرکہ
ایڑی کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے سیب کا سرکہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے گرم پانی سے بالٹی کو بھر کر اس پر سرکے کی کچھ مقدار کو شامل کریں اور متاثرہ پیر کو چند منٹ کے لیے اس میں بھگو دیں۔
برف
آئس پیک کو چند منٹ کے لیے متاثرہ حصے پر رکھنے سے سوجن اور تکلیف میں نمایاں کمی آتی ہے۔
البتہ برف کو براہ راست ایڑی پر استعمال کرنے سے گریز کریں، آئس پیک کی مدد لیں یا تولیے میں لپیٹ کر استعمال کریں۔
ناریل کے تیل کا استعمال
ناریل کا تیل استعمال کرنے سے متاثرہ پیر پر مالش سے ایڑی کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔
ناریل اور زیتون کا تیل ورم کش ہوتا ہے جبکہ ناریل کے تیل سے ایڑیاں نرم ہوتی ہیں جس سے بھی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے ایڑی پر لگائیں۔
السی کا تیل
السی کے تیل میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو ورم میں کمی لاتے ہیں۔
السی کے تیل کی کچھ مقدار کو پانی میں شامل کریں اور ایک تولیے کو اس محلول میں بھگو کر متاثر حصے پر لپیٹ دیں۔
اس تولیے کو ایک گھنٹے تک متاثرہ حصے پر رکھیں اور اس دوران چلنے پھرنے سے گریز کریں۔
ورم کش غذائیں
ہلدی، ادرک، زیرہ اور سرخ مرچ وغیرہ سے ورم میں کمی آتی ہے۔
ایک چائے کے چمچ ادرک کے سفوف، ہلدی یا سرخ مرچ کو گرم پانی میں ملائیں اور اس مشروب کو ایڑی میں تکلیف ہونے پر پی لیں۔
زیرے کو پانی میں ابال کر تکلیف ہونے پر پی لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/772383/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/772383/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

