ماہرینِ صحت نے ورزش کرنے والے بچوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

ماہرینِ صحت نے ورزش کرنے والے بچوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مطابق جن بچوں کا ورزش کرنا معمول ہوتا ہے وہ کسی بھی قسم کے تناؤ سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں۔
جی ہاں، محققین نے اس تحقیق میں بتایا کہ اسکول کے بچے اگر روزانہ ورزش کریں تو وہ تناؤ سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے بچوں میں تناؤ کی سطح پر جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لیا۔
محققین نے مطالعے کے لیے 10 سے 13 سال کی عمر کے 110 بچوں کو شامل کیا جنہیں ایک ہفتے کے دوران روزانہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر پہننا تھا۔
کچھ عرصے بعد محققین نے ان کے تھوک میں تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کے ارتکاز کے ذریعے ان میں جسمانی تناؤ کے رد عمل کا تجربہ کیا جس میں پایا گیا کہ وہ بچے جو روزانہ ورزش یا دیگر جسمانی سرگرمی میں کچھ وقت سرف کرتے تھے ان میں دوسرے بچوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے تناؤ سے نمٹنے کی زیادہ قابلیت تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/862998/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/862998/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

