Advertisement

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟ جانیے

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اوسط جسمانی درجہ حرارت ہر فرد میں مختلف ہوتا ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق میں 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کے جسمانی درجہ حرارت کا ڈیٹا 2008 سے 2017 کے درمیان جمع کیا گیا۔

اس کے بعد تحقیقی ٹیم نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ اوسط جسمانی درجہ حرارت کا تعین کیا جاسکے۔

تحقیق کے دوران دریافت ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کا اوسط جسمانی درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح یہ بھی دریافت ہوا کہ عمر، جنس، قد، وزن اور دن کے وقت کے مطابق جسمانی درجہ حرارت میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین کا جسمانی درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے، جبکہ اوسط درجہ حرارت عمر کے ساتھ گھٹ جاتا ہے، البتہ وزن اور قد میں اضافے کے ساتھ معمولی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی درجہ حرارت پر سب سے زیادہ اثرات دن کے مختلف اوقات میں مرتب ہوتے ہیں، یعنی سورج طلوع ہونے کے وقت یہ سب سے کم ہوتا ہے جبکہ سہ پہر 4 بجے سب سے زیادہ۔

محققین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد بشمول متعدد ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ نارمل درجہ حرارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس کا انحصار فرد اور صورتحال پر ہوتا ہے، بہت کم ہی کسی فرد کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم نے لوگوں میں اوسط نارمل درجہ حرارت 36.3 سے 36.8 سینٹی گریڈ تک دریافت کیا، تو مجموعی طور پر یہ اوسط 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ بنتی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/937413/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/937413/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version