Advertisement

ڈپریشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ورزش شروع کردیں

ڈپریشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ورزش شروع کردیں

ڈپریشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو “دوڑنا” شروع کردیں۔

جی ہاں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دوڑنا نہ صرف ڈپریشن ختم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے بلکہ اس سے بلڈ پریشر بھی بہتر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

دوڑنے کو دنیا کی سب سے بہترین ورزش قرار دیا جاتا ہے جس سے متعدد فوائد ہونے کی تحقیقات ماضی میں سامنے آ چکی ہیں۔

ماہرین نے ڈپریشن پر دوڑنے کے اثرات جانچنے لیے 141 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں جن پر 16 ہفتوں تک تحقیق کی گئی۔

Advertisement

ماہرین کی جانب سے جن رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں، ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 38 سال تک تھیں اور نصف سے زیادہ خواتین تھیں۔

تمام رضاکاروں کو ڈپریشن اور شدید انزائٹی تھی اور تحقیق سے قبل تمام افراد کے بلڈ ٹیسٹ کرکے ان میں ڈپریشن کی سطح بھی جانچی گئی اور ان کی دیگر صحت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بعد ازاں ماہرین نے 45 رضاکاروں کو 16 ہفتوں تک ڈپریشن اور انزائٹی سے بچانے والی ادویات کھانے کو کہا جبکہ باقی 96 افراد کو ہفتے میں کم از کم تین بار دوڑنے کا ٹاسک دیا اور انہیں پابند کیا گیا کہ وہ مجموعی طور پر ہفتہ وار 45 منٹ تک دوڑیں گے۔

یعنی دوڑنے والے رضاکاروں نے ہر دوسرے یا تیسرے دن 15 منٹ تک لازمی دوڑنا تھا اور انہیں یہ سلسلہ 16 ہفتوں تک برقرار رکھنا تھا۔

تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کی ادویات کھانے والے افراد نے علامات کم ہونے اور سکون ملنے کی تصدیق کی تاہم دوڑنے والے افراد نے شروعات میں کوئی خاص تبدیلی نوٹ نہیں کی لیکن تحقیق کے اختتام تک نتائج مختلف ہوچکے تھے۔

تحقیق کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی ادویات لینے اور دوڑنے والے افراد میں انزائٹی کی کمی ایک جتنی ہی تھی، دونوں گروپس کے رضاکاروں نے ایک جیسی بہترین اور سکون محسوس کیا۔

Advertisement

تاہم دوڑنے والے افراد میں دیگر طبی فوائد بھی نوٹ کیے گئے، جیسا کہ ان کا بلڈ پریشر بھی بہتر بن چکا تھا اور ان کے پھیپھڑے بھی بہتر انداز میں کام کرنے لگے تھے، علاوہ ازیں ان میں وزن کم ہوچکا تھا اور ان کی مجموعی جسمانی صحت بہتر بن چکی تھی۔

دوسری جانب ڈپریشن کی ادویات لینے والے افراد میں وزن بڑھنے کو نوٹ کیا گیا، علاوہ ازیں بعض رضاکاروں میں بلڈ پریشر کے مسائل بھی نوٹ کیے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/980235/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/980235/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version