سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔
خشک میوہ جات
خشک میوہ جات کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے جو آپ کے جسم کو گرمائش پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کی خشکی کو بھی دور کرتے ہیں۔
خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی بہترین خوراک ہے جب کہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں۔
ترش پھل
جیسے گرمیوں کا بادشاہ آم ہے ویسے ہی سردیوں میں کینو، مالٹے، مسمیوں سمیت چکوترا اور دیگر کھٹاس والے پھل آتے ہیں جو نا صرف ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ ان میں موجود وٹامن سی جلد کی نشونما میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
مچھلی
مچھلی کا استعمال پورے سال ہی کرنا چاہیے لیکن سردی آتے ہی اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ مچھلی کا گوشت سردیوں کی تمام تر بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
مچھلی صرف جلد ہی نہیں بلکہ بالوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہے اور مسائل سے بچاتی ہے۔
پالک
پالک ایک پتوں والی ہری سبزی ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے، پالک میں قدرت نے وٹامن ای کے ساتھ ساتھ آئرن کی خصوصیات بھی چھپا کر رکھی ہے۔
وٹامن ای جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے جبکہ آئرن آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/11/480875/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/11/480875/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

