اسموگ کی وجہ سے ہونیوالی گلے کی خراش سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو یہ 4 غذائیں کھائیں

اسموگ کی وجہ سے ہونیوالی گلے کی خراش سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو یہ 4 غذائیں کھائیں
آج ہم آپکو اسموگ کی وجہ سے ہونیوالی گلے کی خراش سے بچنے کے لئے 4 غذائیں بتائیں گے۔
گرم شہد اور لیموں کا پانی
گلا خرابی کا ایک عام علاج جو تقریباً تمام گھروں میں ہوتا ہے، وہ یہ کہ گرم پانی کے ساتھ شہد اور لیموں کا نچوڑ آرام فراہم کر سکتا ہے۔
شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ گلے کے درد کو ختم کرسکتا ہے، جبکہ لیموں وٹامن سی سے مالا مال ہوتا ہے۔
سوپ یا یخنی
سوپ، خاص طور پر یخنی یا سبزیوں کا سوپ آپ کے گلے کو ہائیڈریشن اور گرمائش فراہم کر سکتا ہے۔
سوپ گلے کی تکلیف کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ہربل چائے
گرم جڑی بوٹیوں والی چائے گلے کی سوزش کے لیے ناقابل یقین حد تک سکون بخش ہو سکتی ہے، کیمومائل، ادرک، پیپرمنٹ، یا لیکورائس کی چائے گلا خرابی میں ضرور پیئں۔
یہ چائے نہ صرف گرم ہوتی ہیں بلکہ گلے کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ان میں سوزش ختم کرنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔
دودھ میں ہلدی ملا کر پیئں
ہلدی میں سوزش ختم کرنے اور سکون فراہم کرنے جیسی خصوصیات ہیں۔ ایک چٹکی ہلدی، ایک عدد کالی مرچ اور شہد کا ایک چمچ دودھ میں ملائیں اور یہ مشروب پیئں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/11/587434/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/11/587434/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

