وہ غذائیں جو پالک سے زیادہ آئرن فراہم کر سکتی ہیں

وہ غذائیں جو پالک سے زیادہ آئرن فراہم کر سکتی ہیں
آئرن ایک اہم معدنیات ہے جو انسانی جسم میں ہیموگلوبن پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ آئرن صحت مند حمل میں مدد کرتا ہے، توانائی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے، ایتھلیٹک کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کی بہتر نشوونما کو یقینی بناتا ہے۔
کافی مقدار میں آئرن کا استعمال نہ کرنا خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے اور انسانی جسم کے متعدد افعال میں خلل ڈال سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا میں آئرن سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔
پالک کو آئرن کے بہترین ذرائع میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی غذاؤں کی ایک لمبی فہرست ہے جو آپ کو پالک سے زیادہ آئرن فراہم کر سکتی ہیں؟
1. خشک خوبانی
خشک میوہ جات کے تقریباً آدھا کپ میں 2 ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔
خشک خوبانی وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو بینائی کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو بھی صحت مند بلڈ پریشر برقرار رکھنے کے لیے خشک خوبانی کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔
2. دال
دالیں ہر گھر میں استعمال ہوتی ہیں جو عام طور پر چاول یا روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ کپ پکی ہوئی دال میں 3 ملی گرام آئرن ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ پروٹین اور فائبر کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔
3۔ کاجو
تقریباً 100 گرام کاجو میں 6.68 ملی گرام آئرن ہوتا ہے، انہیں ناشتے کے طور پر کھایا جاسکتا ہے لیکن بھنے ہوئے، تلے ہوئے یا نمکین کاجو کا انتخاب نہ کریں۔ اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
4۔ چیا کے بیج
چیا کے بیجوں میں فائبر، پروٹین اور آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ آپ آسانی سے اپنی اسموتھیز، مشروبات، پڈنگز، سلاد میں چیا کے بیج شامل کر سکتے ہیں۔
اس میں موجود اعلیٰ پروٹین اور اعلیٰ فائبر مواد آپ کو وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آئرن کے کچھ دوسرے ذرائع میں پھلیاں، کدو کے بیج، مرغ اور بہت کچھ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

