Advertisement

مولی کے پتے کھائیں، بیماریاں بھگائیں

مولی

 حالیہ برسوں میں سبزی خوری کے فیشن میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجوہات صحت کے بارے میں تشویش، جانوروں کی فلاح و بہبود اور ماحول کا تحفظ ہیں۔

سبزیاں فائبر، فولک ایسڈ، پوٹاشیم، معدنیات، وٹامنز اور دیگر کئی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، اس وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

مولی سرد موسم کی ایک سوغات ہے، جسے اکثر گھروں میں اس موسم میں شوق سے کھایا جاتاہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مولی کے پتے بھی صحت کے لئے اہم ہیں۔

مولی کھا کر اس کے پتے پھینکنے کے بجائے ان کے فوائد جان کر استعمال  کریں جوکہ وٹامن کے، وٹامن سی، آئرن، میگنیشیم، فولیٹ اور کیلشیم سے بھر پور ہیں۔

Advertisement

مولی کے پتے کھانے کے فائدے:

مولی کے پتوں میں فائبر کی بھاری مقدار ہوتی ہے، جنھیں کھانے سے قبض اور بدہضمی کی شکایت نہیں ہوتی، یہ آپ کا نظام انہضام پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بناتے ہیں۔

مولی کے پتوں میں آئرن اور وٹامنز کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو آپ کو انفیکشن سے بچائیں اور اس موسم میں صحت مند رکھیں۔

سوڈیم سے بھری یہ سبزیاں بلڈ پریشر کو مستحکم کرنے کے لیے آپ کا قدرتی علاج ہیں، یہ آپ کے دل کو خوش رکھنے والے پتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی یہ پتے کار آمد ہےجو خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مولی کے پتے، آئرن سے بھرپور، ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں آپ کے مددگار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version