جِلد پر آنے والی وہ تبدیلیاں جو “وٹامن ڈی” کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں

جِلد پر آنے والی وہ تبدیلیاں جو “وٹامن ڈی” کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں
آج ہم آپکو جِلد پر آنے والی اُن تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں گے جو “وٹامن ڈی” کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
انسانوں میں وٹامن ڈی کی کمی ایک عام سے بات ہے کیونکہ 79 فیصد مرد اور 75 فیصد خواتین اس کی کمی کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق جِلد کا سوکھ جانا یا روکھا پن نشانی ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے جبکہ اس کی زیادہ کمی کے باعث انسان کی جلد پر دانے بھی نکل سکتے ہیں۔
بالوں کی نشونما کے لیے بھی وٹامن ڈی ضروری ہوتا ہے، اس کی کمی سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
زیادہ تر خواتین میں بال گرنے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ زیادہ پسینہ آنا خاص طور پر ماتھے پر یہ بھی نشانی ہے کہ انسان کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی سے انسان کے جسم میں جھریاں بھی جلد پڑ سکتی ہیں۔
انسانوں کو وٹامن ڈی کی کمی سے بچنے کے لیے ضروری گھر سے باہر یا دھوپ میں وقت گزارنا چاہیے۔
ہفتے میں 10 سے 30 منٹ تک دن میں سورج کی روشنی سے مطلوبہ تعداد میں وٹامن ڈی حاصل ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

