Advertisement

یہ عام علامات خواتین میں ہارمون کے عدم توزان کی جانب اشارہ کرتی ہیں

یہ عام علامات خواتین میں ہارمون کے عدم توزان کی جانب اشارہ کرتی ہیں

یہ عام علامات خواتین میں ہارمون کے عدم توزان کی جانب اشارہ کرتی ہیں

خواتین کے جسم میں مختلف ہارمون موجود ہوتے ہیں جو جسم کے تقریباتمام ہی افعال کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن میں ایسٹروجن بھی شامل ہے۔

زندگی کے مختلف ادوار میں قدرتی طور پر ہارمونز میں اتار چڑھاؤ آتا ہے خاص طور پر بلوغت، حمل کے دوران یا طرزِ زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے بھی یہ متاثر ہوتے ہیں۔ ہارمون کے عدم توازن کے نتیجے میں چند علامات سامنے آتی ہیں لیکن اکثر خواتین انہیں جان نہیں پاتی کہ یہ علامات کس وجہ سے ہے یہاں پر ان ہی کے بارے میں بتایا جارہا ہے تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

ذہنی صحت

خواتین میں جنسی ہارمون ایسٹروجن کا اثر دماغ میں نیورو ٹرانسمیٹر پر ہوتا ہے، جس میں سیرٹونن جسے مزاج کا ہارمون کہا جاتا ہے حیض سے پہلے ہمارے مزاج میں تبدیلی ہوتی ہے یہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔

نیند میں خلل

Advertisement

جب ایسڑوجن اور پروجسڑون کی پیداوار کم ہوتی ہے تو یہ نیند میں خلل کا باعث بنتی ہیں اس کے علاوہ توانائی کی کمی بھی نیند کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔ جب ہارمونز میں عدم توازن پیدا پوتا ہے تو نیند میں بھی فرق آتا ہے۔

ایسی صورت میں معالج سے رابطہ کرکے ایسڑوجن اور پروجسڑون کی مقدار کو بحال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر نیند کے لئے کیفین کی کم مقدار لینی چاہیئے۔

وزن میں اضافہ

ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے تاہم غذا میں تبدیلی کرکے اپنے وزن پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ہارمونز کی وجہ سے اچانک وزن بڑھ سکتا ہے۔

ایکنی

ایسڑوجن اور پروجسڑوجن کی کم پیدا وار کی وجہ سے جلد پر کیل مہاسے اور دانے بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Advertisement

بانجھ پن

ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے خواتین میں بانجھ پن ایک اہم وجہ ہے، جبکہ دوسری صورت میں بانجھ پن کی وجہ سے بھی ہارمون توازن میں نہیں رہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version