یہ 5 غذائیں، تھائیرائیڈ کی صحت کو بہتر بنائے

یہ 5 غذائیں، تھائیرائیڈ کی صحت کو بہتر بنائے
صحت مند رہنے کے لیے جسم کے تمام افعال کے ساتھ مختلف غدود اور ان سے خارج ہونے والے ہارمون کے تناسب کا بہتر ہونا نہایت ضروری ہے کسی بھی ایک عضو یا غدود سے خارج ہونے والے ہارمون کی کمی صحت کو متاثر کرتی ہے ان ہی میں تھائی رائیڈ بھی شامل ہیں۔
تھائی رائیڈ ایک چھوٹا اینڈوکرائن غدود ہے جو گردن میں موجود ہوتا ہے۔ یہ غدود ایک طرح کے ہارمون کا خراج کرتا ہے جو دل، دماغ، جگر، گردے، شریانوں کے نظام، بلڈ پریشر، نظام ہاضمہ، اور میٹابولزم کی نشوونما اور انہیں صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے اس اہم غدود کی صحت اور اس کے افعال کو بہتر بنانا نہات ضروری ہے۔
یہاں پر ان 5 بہترین غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو تھائیرائیڈ کے افعال کو بہتر بنانے میں جادوئی اثررکھتی ہیں۔
دہی
ڈیری مصنوعات دن بھر کے لیے ضروری غذائیت اورآیوڈین فراہم کرتی ہیں اس طرح تھائیرائیڈ کے افعال کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
انڈا
انڈا آیوڈین اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ تھائیرائیڈ کے افعال کے لیے بے حد ضروری ہے۔
گریاں اور بیج
گریاں اور بیج جیسے اخروٹ، بادام، سورج مکھی اور کدوکے بیج میں زنک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ تھائیرائیڈ کے مسائل سے نجات دلانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں۔
بروکولی
بروکولی میں کیلشیم، فائبراور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو فروغ دے کر تھائیرائیڈ کے نظام کو فروغ دیتے ہیں۔
ایواکاڈو
ایواکاڈومیں ضروری غذائیت، اینٹی آکسیڈ ینٹس، فائبر اور صحت بخش چکنائی پائی جاتی ہے جو جسم میں ہارمون کو توازن میں رکھنے مدد دیتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

