Advertisement

جان لیوا بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو گوبھی کھائیں

جان لیوا بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو گوبھی کھائیں

گوبھی کو اکثر نظر انداز کردہ سبزی کہا جاتا ہے لیکن قدرت کا یہ عظیم تحفہ معجزاتی خواص سے بھرپور ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ گوبھی کھانے سے آپ کن جان لیوا بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

کینسر سے بچائے

گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہوتا ہے۔

گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہے اور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔

Advertisement

جلن اور سوزش میں کمی

گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں۔

گوبھی میں موجود بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین اور دیگر ضروری ایسڈ ہر طرح کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔

امراضِ قلب کے لئے مفید

گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔

Advertisement

یہ جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو اس کی حد میں رکھتی ہے اور اسے بدن کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے۔

ہاضمے کو بہتر بنائے

گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو جگر و معدے سے فاسد مواد نکال کر اس اہم عضو کو زہریلے اجزا سے پاک کرتے ہیں۔

 اس کے بعد جگر غذائی اجزا کو بہتر انداز میں جذب کرنے لگتا ہے اور غذا بدن کا جزو بننے لگتی ہے۔

وزن کم کرے

پہلی بات تو یہ ہے کہ گوبھی کے ایک کپ میں صرف 29 کیلوریز ہوتی ہیں اور چکنائیاں صفر۔ اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے۔ گوبھی کی زیادہ مقدار آپ کو سیر کردیتی ہے اور مزید حراروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Advertisement

نابینا پن سے بچائے

گوبھی میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس طرح نابینا پن، موتیا اور عمرکے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version