Advertisement

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو یہ راز کی بات کسی سے نہ کہیں، تحقیق

وزن کا بڑھنا اور موٹاپا صحت کے کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے ساتھ ہی یہ آپ کی شخصیت کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ وزن کم کرنے کے لیے بہت سے جتن کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہ رہے ہیں اور اس حوالے سے غذائی چارٹ ترتیب دیں رہے ہیں اور ورزش کر رہے ہیں  تو اس کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتائیں کیو نکہ اس طرح آپ کا وزن کم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

مشیل ساری جو کہ ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنا ایک مسلسل اور محنت طلب جدوجہد کانام ہے اور گھر کے تمام افراد اس حوالے سے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں۔

جب آپ اپنے وزن میں کمی کے بارے میں کسی بتاتے ہیں تو آپ کو مختلف مشورے اور جملے سننے کو ملتے ہیں کوئی کہے گا آپ کو وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ ٹھیک لگ رہی ہو،  اگرچہ یہ مشورے نیک نیتی پر مبنی ہیں لیکن یہ آپ کی ذاتی پسند کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اسی طرح فلاڈیلفیا میں مقیم بانی جارج یانگ جو کہ فٹنس کے ماہر کہتے ہیں کہ اپنے وزن میں کمی کے منصوبے کے بارے دوسروں کو نہ بتانا اور اسے چھپانا دوسروں کی باتوں اور مشوروں سے ملنے والے دباؤ کو کم کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

جرنل آف سوشل اینڈ کلینیکل سائیکالوجی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ سماجی تناؤ آپ کے وزن کم کرنے کی کوشش کو کم کر سکتا ہے یا اسے چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

جو لوگ اپنے وزن کم کرنے کی کوششوں کو چھپاتے ہیں وہ کم تناؤ کا سامنا کرتے ہیں۔ اسی طرح جب آپ کے چاہنے والوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو وہ آپ جو کھا رہے ہیں اس پر تنقید کر سکتے ہیں۔

ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس قسم کا رویہ نہ صرف برا اور بدتمیز ہے بلکہ یہ آپ کو جذباتی کھانے کی طرف لے جاسکتا ہے یعنی اس طرح سے اسٹریس کی صورت میں کچھ زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ  سماجی حلقے غیر ارادی طور پر وزن کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ وزن میں کمی کے سفر کو نجی رکھ کر، آپ کو کھانے اور اپنے جسم کے ساتھ کسی بیرونی مداخلت کے بغیر صحت مند تعلقات استوار کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ وزن میں کمی کے اہداف کو نجی رکھنا آپ کی اندرونی حوصلہ افزائی کو بڑھا سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version