وزن کی پیمائش کے لیے دن کا کونسا وقت موزوں ترین ہے، ماہرین نے بتادیا

وزن کی پیمائش کے لیے دن کا کونسا وقت موزوں ترین ہے، ماہرین نے بتادیا
دنیا کی ایک بڑی آبادی وزن بڑھنے اور موٹاپے سے پریشان ہیں اور دن میں کئی بار اپنا وزن نوٹ کرتی ہے اور اسے کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہے، تاہم اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کو ہمیشہ دن ایک مخصوص وقت میں نوٹ کرنا چاہئے۔
سنی ڈاؤن اسٹیٹ میں ایمرجنسی میڈیسن کے کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر میرٹ ایروگل کے مطابق وزن میں دن کے مختلف اوقات میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، لہذا، اپنے وزن کو نوٹ کرنے کے لیے ہر روز ایک ہی وقت کا انتخاب کرنا بہتر ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزن کو نوٹ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے۔
صبح اور شام کے درمیان میں وزن میں معمولی اتار چڑھاؤ آسکتا ہے اس کی وجہ دن بھر میں کھائے جانے والے کھانے، مشروبات، مختلف سرگرمیاں اور مشقت ہو سکتی ہے۔
جب لوگ نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو ان کا وزن کم ہوتا ہے کیونکہ دوران نیند سانس لینے اور پسینہ آنے کی وجہ سے آپ بہت سے مائعات سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ بالغ افراد نیند کے دوران فی گھنٹہ 50 کیلوریز جلاتے ہیں۔
جب آپ صبح بیدار ہوتے ہیں، تو آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے صبح حاجات سے فارغ ہوتے ہیں تو اس طرح صبح کے وقت آپ جو وزن نوٹ کرتے ہیں وہ سب سے کم ہونے کے ساتھ وہی آپ کا اصل وزن ہوتا ہے۔
جب آپ ناشتہ کر لیتے ہیں اور ساتھ ہی مشربات بھی لیتے ہیں تو اس سے کچھ نہ کچھ وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
زیادہ وزن یا موٹاپا ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، فالج اور کئی قسم کے کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔
ایروگل کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو ہفتے میں 1 سے 2 پاؤنڈ کم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’بہت کم کیلوریز والی خوراک کا تعلق ابتدائی وزن میں زیادہ کمی سے ہے، لیکن طویل مدت میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

