بچوں کو فاسٹ فوڈ کھلانے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!!!

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر
اپنے بچوں کو گھر کے کھانے کے بجائے فاسٹ فوڈ کھلانے والے والدین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کثرت سے جنک فوڈ کھانے والے بچوں کی شریانیں 17 سال کی عمر تک سخت ہوسکتی ہیں جبکہ شریانوں کا سخت ہونا فالج اور دل کے دورے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ بچے جن کی غذا بحیرہ روم پر مبنی غذاؤں (سبزیوں، پھلوں، لوبیا اور دالوں سے بھرپور غذائیں) پر مشتمل ہیں ان کی شریانیں کم سخت ہوتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج متوازن غذا کی عادات کی اہمیت واضح کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ بچوں کے ابتدائی مرحلے میں معائنے مستقبل کے قلبی مسائل سے بچا سکتے ہیں۔
شریانیں خون کی وہ اہم رگیں ہوتی ہیں جو آکسیجن سے بھرپور خون کو دل سے جسم کے دیگر حصوں تک منتقل کرتی ہیں۔
شریانوں میں سختی مسئلے کا اہم ابتدائی اشارہ ہوتی ہے جو شریانوں سے الاسٹک فائبر (لچک والے فائبر) اور موٹے کولیجن فائبر کے ختم ہونے کے سبب واقع ہوتی ہے اور یہ کیفیت بلند فشار خون، فالج اور دل کے دوروں کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ بچے جن کی غذائیں 7 اور 10 سال کی عمر میں زیادہ حراروں (کیلوریز)، چکنائی اور چینی اور کم فائبر پر مبنی تھی، 17 برس کی عمر تک ان کی شریانیں بچپن میں کم حراروں، چکنائی اور میٹھی غذائیں کھانے والوں کی نسبت زیادہ سخت تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

