Advertisement

شہد میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں، ڈھیروں مسائل سے نجات پائیں

شہد میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں، ڈھیروں مسائل سے نجات پائیں

شہد میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں، ڈھیروں مسائل سے نجات پائیں

شہد میں ہلدی ملا پیسٹ کئی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے یہ بات درست ہے کہ دونوں کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے اور دونوں ہی انتہائی صحت بخش خواص رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہد میں ہلدی ملاکر استعمال کرنا ایک قدیم اور قدرتی علاج بھی ہے، اور یہ ہر موسم میں ہونے والی بیماریاں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی سوزش اورہڈیوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔ ایشیائی ممالک میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں اسے گولڈن ہنی یا سنہرا شہد بھی کہاجاتا ہے اس مرکب کی خصوصیات جاننے سے قبل ان کے انفرادی خواص بھی جاننا ضروری ہیں جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

شہد

شہد ایک ایک مکمل غذا اور بہترین دوا ہے سپر فوڈ میں شامل اس غذا میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد اور بالوں کے بھی کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہلدی

Advertisement

اسی طرح ادرک کے خاندان سے تعلق رکھنے والی شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرتی ہے، ذیابیطس قابو کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر کئی اقسام کےسرطان میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ ان سب کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

شہد اور ہلدی کے اس مرکب کو بنانے کے لیے ایک چمچ شہد میں چٹکی بھر ملاکر استعمال کریں۔

یہ مرکب ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جگر کے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے، یہ قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو معدے اور آنتوں کے انفیکشن کے خلاف موثر کام کرتا ہے۔ جبکہ یہ ایک غیر معمولی اینٹی بائیوٹک کی طرح کام کرتا ہے۔

 یہ اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے، سوزش کو کم کرتا ہے، یہ اینٹی کینسر اینٹی وائرل اینٹی فنگل اور اینٹی ٹیومر کام کرتا ہے، یہ جسم میں موجود کسی بھی انفیکشن کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو تباہ کر دیتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

یہ اینٹی ڈپریشن بھی ہے پٹھوں کے کھنچاؤ اور اعصاب کی کمزوری اور دماغی دباؤ کی وجہ سے ڈپریشن ہو جاتا ہے اس مرکب کے مسلسل استعمال سے ڈپریشن ختم ہوجاتا ہے۔

اکثر جسم میں کولیسڑول بڑھ جاتا ہے اس کا استعمال کولیسڑول کو کم کرتا ہے گٹھیا کے درد میں بھی یہ مرکب استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

ہڈی کی چوٹ میں اس کا استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ ہلدی ہڈی کو جوڑنے کے لیے بہت مفید ہے جسم میں چوٹ یا کسی اور وجہ سے زخم ہو جاتا ہے اور ان میں اکثر انفیکشن ہو جاتا ہے اس مرکب کا استعمال انفیکشن کو روکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version