Advertisement

یہ زیرو کیلوری غذائیں، جو آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بنا سکتی ہیں

یہ زیرو کیلوری غذائیں، جو آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بنا سکتی ہیں

یہ زیرو کیلوری غذائیں، جو آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بنا سکتی ہیں

وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اکثر ایسی غذاؤں کی تلاش میں رہتے ہیں جو کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ہو یہی وجہ ہے کہ یہاں پر چند ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو کیلوریز میں صفر  لیکن فائبر اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔

صفر کیلوری غذا کسے کہتے ہیں؟

 منفی یا صفر کیلوری غذاؤں کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ان میں کیلوریز نہیں ہوتی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں نہ ہونے کے برابر کیلوریز ہوتی ہے اور نظام انہضام کو ایسی غذاؤں کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ اتنی توانائی فراہم نہیں کرتی اس طرح جسم چربی کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اس طرح وزن کم ہوتا ہے۔

سیب

کرکرا اور تازگی سے بھر پور سیب نہ صرف کیلوریز میں کم بلکہ فائبر سے بھرپور ہوتاہے  جو آپ کو دیر تک سیر رکھتا ہے اس طرح یہ آپ کو بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے جس میں لوگوں کی اکثریت جنک فوڈ کا استعمال کرتی ہے جن میں کیلوریز زائد مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔

Advertisement

گاجر

خستہ اور رنگوں سے بھرپور گاجروں میں بیٹا کیروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو اس سبزی کو بطور ایک اطمینان بخش اسنیکس بناتی ہے یہ کھانے کے درمیان جاگنے والی بھوک کو روکتی ہے۔

 کھیرا

پانی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کھیرا حیرت انگیز طور پر کم کیلوریز رکھتا ہے، یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ سلاد میں کثرت سے شامل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے اور اس طرح آپ خستہ اور صحت بخش اسنیکس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

تربوز

رس دار اور خوش ذائقہ تربوز  آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے تاہم یہ کیلوریز میں انتہائی کم ہوتا ہے وزن کم کرنے کے دوران میٹھے کی طلب کو بہترین انداز میں ختم کرتا ہے۔

Advertisement

چقندر

چقندر مختلف وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرا ہوتا ہے یہ غذائیت کا پاور ہاؤس کہلاتا ہے آپ اسے سلاد اور اسمودی میں اضافی کیلوریز کو شامل کیے بغیر صحت بخش غذا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

خوبانی

یہ میٹھا پھل حیرت انگیز طور پر بہت ہی کم کیلوری رکھتا ہے تاہم اس میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ بھی میٹھے کی طلب میں کھانے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔

بروکولی

وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور بروکولی ہر طرح کی غذائیت فراہم کرتی ہے۔ آپ اسے کچا کھائیں یا پکا کر اس میں موجود فائبر کی زائد مقدار آپ کو دیر تک سیر رکھتی ہے اس طرح وزن کو بڑھنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version