Advertisement

چھینکتے یا کھانستے وقت پیشاب کا خارج ہوجانا کوئی مرض ہے یا عارضی کیفیت؟

چھینکتے یا کھانستے وقت پیشاب کا خارج ہوجانا کوئی مرض ہے یا عارضی کیفیت؟

چھینکتے یا کھانستے وقت پیشاب کا خارج ہوجانا کوئی مرض ہے یا عارضی کیفیت؟

خواتین کی بڑی تعداد اکثر یہ شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ جب بھی انہیں کھانسی آتی ہے یا وہ چھیکنے لگتی ہے تو پیشاب خارج ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عام طور پر 45 برس سے زائد عمر کی خواتین میں  سے ہر 3 میں سے 1 خاتون اس کیفیت کا سامنا کرتی ہے  اور ان خواتین میں چھینکتے، ہنستے، کھانستے یا ورزش کرتے وقت حادثاتی طور پر پیشاب کا خارج ہوجانا شرمندگی کے ساتھ ساتھ غیر آرام دہ محسوس ہونے اور پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس طرح سے پیشاب کے خارج ہونے کو اسٹریس یورینری انکونٹینینس کہا جاتا ہے۔

اس کے بارے میں کب پریشان ہونا ہے اور کب معالج سے رابطہ کرنا اس کے بارے میں یہاں پر بتایا جارہا ہے۔

بےلر کالج میں میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر آف پرسوتی اور گائناکالوجی کی ڈاکٹر میری ڈوارٹے تھیبالٹ کا کہنا ہے کہ  اگرچہ یہ بہت سی خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد یا عمر بڑھنے کے ساتھ یہ کیفیت جنم لینے لگتی ہے تاہم یہ نارمل نہیں ہے۔

اسٹریس یورینری انکونٹینینس کی اصل وجہ کیا ہے؟

Advertisement

یہ اخراج  پیشاب کی اس نالی کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے جو مثانے سے جڑتی ہے اور پیشاب کو جسم سے باہر لے جاتی ہے۔ جب مثانے اور پیشاب کی نالی پر دباؤ بڑھتا ہے یا یہ مکمل یا جزوی بند ہوتی ہے یا پیشاب کی نالی کے ارد گرد کے پٹھوں اور کنیکٹیو ٹشو کمزورہوجاتے ہیں تو ایسی صورت میں پیشاب خارج ہوجاتی ہے اور اس اخراج کی مقدار چند قطروں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

پیشاب کی نالی کے ارد گرد کے پٹھوں اور کنیکٹیو ٹشو کے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہیں، جس میں حمل، بچے کی پیدائش، موٹاپا، آنتوں کی حرکت کے لیے دائمی تناؤ، دائمی کھانسی اور مینوپاز کی صورت ہونے والی ہارمون کی تبدیلیاں جس میں عمر سے متعلق پٹھوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے شامل ہیں۔

معالج سے کب رابطہ کیا جائے؟

جب بار بار پیشاب آنے لگے، اور پیشاب کو روکا نہ جا سکے اور یہ آپ کے روزمرہ زندگی کے معمولات متاثر کرنے لگے، تو معالج ضرور رابطہ کریں۔

طرز زندگی میں کون سی تبدیلیاں مدد کر سکتی ہیں؟

طرز زندگی میں یہ معمولی تبدیلیاں اس کیفیت سے نجات دلانے میں کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

صحت مند وزن کو برقرار رکھیں

یہ بات درست ہے کہ موٹاپا پیشاب کی بے ضابطگی کے لیے ایک محرک ہے۔ اس لیے خواتین وزن کو کم کر کے اس کیفیت سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔

قبض اور صحت کے دیگر حالات کا خیال رکھیں

آنتوں کی حرکت کے دوران دائمی تناؤ پیلوک فلور مسلز  پر وقت کے ساتھ دباؤ ڈالتا ہے، اس لیے قبض نہ ہونے دیں، اسی طرح دائمی کھانسی جیسے دمہ اور برونکائٹس کا علاج کروائیں اور ہر طرح کے نشے سے دور رہیں یہ تناؤ کی بے ضابطگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

پیلوک فلور مسلز  کو مضبوط بنائیں

جسمانی معالج کی رہنمائی میں ایسی مشقیں کریں جو پیلوک فلور مسلز  کو مضبوط بنائیں تاکہ پیشاب خارج ہونے کی اس کیفیت کو دور کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version