Advertisement

پرسکون نیند کے لیے یہ میٹھی غذا کسی جادو سے کم نہیں

اچھی نیند کا حیرت انگیز فائدہ جانیے

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جنہیں رات میں اکثر نیند نہیں آتی یا دیر سے آتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کئی جسمانی مسائل کا سبب بنتی ہے تاہم کچھ غذائیں ایسی ہیں جو پرسکون نیند میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بیڈ کنگڈم کے ماہرین کے مطابق سونے سے ایک گھنٹہ قبل ڈارک چاکلیٹ کھانا پرسکون نیند لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈارک چاکلیٹ میں نہ صرف انتہائی صحت بخش غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، بلکہ یہ سیروٹونن کی پیداوار کو بھی فروغ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ سیروٹونن کو خوشی کا ہارمون کہا جاتا ہے اور اس کی مناسب مقدار دماغ کو پرسکون رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف ڈارک چاکلیٹ ہی نہیں ہے جو آپ کو پرسکون نیند میں مدد دیتی ہے بلکہ کیلے، بادام یا گری دار میوے جیسے اخروٹ اور مونگ پھلی کے مکھن کا سونے سے قبل استعمال بھی آپ کو فوری نیند لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

بیڈ کنگڈم کے ماہرین نے مزید واضاحت کرتے ہوئے کہا ہے رات گئے بطور اسنیکس مونگ پھلی کے مکھن کا استعمال، نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم اور پٹھوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔

مونگ پھلی کے مکھن میں ٹرپٹوفن نامی امینو ایسڈ موجود ہوتا ہے جسے جسم میلاٹونن بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے واضح رہے کہ یہ ایک ہارمون جو جسم کو آگاہ کرتا ہے اب اسے نیند لینے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح کیلے بھی رات کی پرسکون نیند میں مدد دیتے ہیں، کیونکہ ان میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ جو جسم کی اندرونی گھڑی کو متوازن رکھنے اور میلاٹونن کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

پاپ کارن میں بھی ٹرپٹوفن پایا جاتا ہے اس طرح سونے سے قبل اسے بطور اسنیکس کھانا سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version