Advertisement

نیند کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

نیند کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

نیند کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

نیند کی کمی سے لاتعداد جسمانی اور دماغی عارضوں کے بعد اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ طویل عرصے تک ناکافی یا بری نیند کے شکار ہیں تو اس سے پٹھوں اور عضلات کی کمزوری یعنی ڈسمورفیا کا عارضہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالخصوص نوجوان اس کیفیت کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔

اس کے لیے ایک طویل مطالعہ کیا گیا ہے جس میں لگ بھگ 900 ایسے افراد شامل کئے گئے ہیں جو یا تو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے تھے یا پھر نوجوان تھے۔ ان میں سے ایک یا دو ہفتے تک متاثرہ نیند کے شکار افراد میں پٹھوں اور عضلات کی کمزوری زیادہ دیکھی گئی۔ پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ عارضہ فوری لاحق ہوجاتا ہے اور اس کی شدت نیند کے گھنٹوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔

یہ تحقیق بنیادی سائنسی جریدے سلیپ میں شائع ہوئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی دماغی صلاحیت کو شدید متاثر کرتی ہے بلکہ نفسیاتی عوارض اور خودکشی کے خیالات کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی مصروفیات کی بنا پر مکمل نیند نہیں لیتے جو ہر ایک کےلحاظ سے سے 7 تا 10 گھنٹے ہوسکتی ہے۔ اس کیفیت میں مسل ڈسمورفیا پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ کئی نوجوانوں میں غیرضروری غذائی سپلیمنٹ، اسٹیروئڈز، بے چینی یا ڈپریشن کا رحجان بھی تھا جن کا نتیجہ نیند کی کمی کی صورت میں برآمد ہوا۔ ان عوامل کو قابو کرکے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version